سڑک پر چلتی گاڑی میں دل کے دورے سے ڈرائیور کی موت ، مسافر بچوں کو پجا لیا گیا

 

سڑک پر چلتی گاڑی میں دل کے دورے سے ڈرائیور کی موت  ، مسافر بچوں کو پجا لیا گیا 

ماتسو یاما : ای حی مے کین کے ایماباری کے علاقے ميں  نیشنل هائی وے ٣١٧ پر سکول کے بچوں والی بس کے ٤٥ ساله ڈرائیور کو  بس چلاتے هوئے دل کا دورھ پڑگیا جس سے اس کی موت واقع هو گئی 

لیکن ذرائیور کا پاؤں ایکسیلیٹر سے ھٹ گیا تھا جس کی وجه سے گاری کی سپیڈ کم هو گئی

 

اس بات کو سامنے سے انے والے٧٠ ساله پک اپ کے ڈرائیور نے نوٹ کر لیا که بس میں کچھ گڑبڑ ہے  

اس نے اپنی گارو کو کھڑا کر کے سلو سپیڈ میں چلتی بس  بس کو دوسرو لوگوں کی مدد سے دھکیل کر سڑک کے کنارے ٹیلے سے ٹکرا کر روک دیا 

جہاں بس رکی اس سے صرف کچھ هی آگے  ڈھلوان شروع هو جاتی ہے اگر بس اس دھلوان تک چلی جاتی تو بچوں کی جانیں بچانی مشکل هو جاتی ـ

بس میں سوار بچوں میں سے ایک نے بتایا که بس کی سبـیڈ اچانک کم هو جانے پر اس نے ڈرائیور کو آوازیں دیں مگر ڈرائیور نے کوئی جواب نهیں دیا تھا 

پک اپ کے ڈرائور نے بعد میں بتایا که اس نے کھڑکی میں سے مدد کے لیے بلاتے طالب علم کو بھی دیکھا تھا

پولیس کے مطابق بس کا ڈرائیور جس کو موت کی تصدیق ٥٠ منٹ بعد هو گئی تھی انجائینا کا مریض تھا جودل کا دورھ پڑنے سے چل بسا