ٹوکیو: جاپان آہستہ آہستہ ‘مالیاتی چٹان’ کے اپنے ورژن کی جانب بڑھ رہا ہے چونکہ مالیاتی سال کے بجٹ کے بانڈز فروخت کرنے کے لیے منقسم دائت میں درکار قانون سازی کا امکان مدھم پڑ رہا ہے، جس سے خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ حکومت اکتوبر کے آخر تک پیسوں سے خالی ہو جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، جاپان میں اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال سے پانچ ماہ قبل، حکومت خصوصی زر مبادلہ کے کھاتوں اور بانڈز کی بولی میں تکنیکی تبدیلیاں کر کے بانڈز بل کے بغیر بھی گزارہ کر چکی ہے۔
تاہم وزیر خزانہ جون ازومی نے پچھلے ماہ خبردار کیا تھا کہ تازہ قرضے کے بغیر حکومت اکتوبر میں پیسوں سے خالی ہو جائے گی۔
اس سے بے روزگاروں اور کم کمانے والوں کو فوائد، حکومتی ملازمین کی تنخواہیں اور دیہی حکومتوں کو فنڈز کی فراہمی بند ہو جائے گی، جس سے ان خدشات کو ہوا ملے گی کہ حکومت مالیات پر اپنی گرفت کھو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر اکتوبر میں پیسے ختم ہو جاتے ہیں تو بے روزگاروں کے فوائد، غریبوں کے فوائد، طبی اخراجات کے فوائد، تعلیمی الاؤنسز اور بہبود کے پروگرام بند ہو سکتے ہیں، جس سے نجی طور پر صرف کرنے کا عمل بھی متاثر ہو گا۔