نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات اقدس پر پانچواں سیمینار

نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات اقدس پر پانچواں سیمینار

جاپان مسلم پیس فیڈریشن (JMPF) ہر سال جاپانیوں کو حضورنبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات و صفات سے روشناس کروانے کے لئے ٹوکیو یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا اہتمام کرتی ہے، جس میں مختلف اسکالرز نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ یہ سیمینار جاپانی زبان میں ہوتا ہے اور خاص طور پر جاپانی افراد کے لئے ہوتا ہے۔ اس سلسلے کا پانچواں سیمینار انشاء اللہ 14اکتوبر 2012ء کو ٹوکیو یونیورسٹی میں منعقد ہو گا جسکے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔اس سال کا موضوع اسلام، عیسائیت اور بدھ مت ہے ۔ اس سال کے کلیدی مقرر مشہور اسلامی اسکالر یوسف ایسٹیس (YUSUF ESTES) ہیں۔ سنہ 1994 میں عیسائیت کو چھوڑ کر مسلمان ہونےوالے جناب یوسف ایسٹیس کسی تعارف کے محتاج نہیں۔تاہم، ان کے بارے میں مزید معلومات اس ویب سائیٹ سےحاصل کی جاسکتی ہیں۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Yusuf_Estes

جناب یوسف ایسٹیس کے دورہ جاپان کے بارے میں مسلمانوں میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔ چنانچہ ٹوکیو ، ناگویا اور فوکواوکا میں مسلمانوں کے لئے علیحدہ پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جارہاہے۔

اس سال کے سیمینار میں مشہور جاپانی مسلم اسکالر جناب کمال اوکودا بھی خطاب کریں گے۔ اس سیمینار کے سلسلے میں ہر سال ایک کتابچہ بھی شائع کیا جاتا ہے ۔ سیمینار کے اخراجات مسلمانوں کے عطیات اور کتابچے میں دئے جانے والےاشتہارات سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی جاپان مسلم پیس فیڈریشن کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس سیمینار کو کامیاب کروائیں۔ اس سیمینار کے لئے نہ صرف آپکے مالی تعاون کی ضرورت ہے، بلکہ آپ سے درخواست ہے کہ زیادہ سے ز یادہ جاپانیوں کو اس سیمینار میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ حضورنبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے۔

جاپان مسلم پیس فیڈریشن

ویب سائٹ : http://j-muslims.org/ ای میل : seminar@j-muslims.org

Post Office Account No: 10610-25675481 J.M.P.F.

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.