شمالی کوریا کے مزائیل کو مار گرانے کا حکم جاری کردیا گیا
وزیر دفاع جناب ھامادا یاسکازو نے حکم جاری کیا هے که اگر شمالی کوریا کا مزایئل جاپان کی حدود میں داخل هوتا ہےاور اس کے جاپانی حدود میں گرنے کے امکانات هیں تو اس کو مار گرایا جائے
اس بات کا فیصله جاپان کی سیکورٹی کونسل کی ایک میٹنگ میں کیا گیا ہے
جاپان کے میزائیل ڈفینس پروگرام جو که ٢٠٠٣میں شروع کیا گیا تھا اس کے اغاز سے اب تک یه پہلا حکم هے ـ
یه حکم وزیر دفاع کے لوگوں ی جانوں اور مال کی حفاظت کے نکته نظر سے دیا هے
یاد رہے که شمالی کوریا نےایک میزائیل چھوڑنے کا اعلان کیا هے
جس کو شمالی کوریا سیٹلائیٹ راکٹ کا نام بھی دے رها ہے
نارتھ کوریا کے اعلان کے مطابق یه میزائل نما راکٹ ٤اپریل سے ٨اپریل کے دوران دن کے ١١ سے ٤ بجے کے دوران چھوڑا جائے گا