گائجین (غیر ملکیوں) کی مدد کے لیے ون سٹاپ سینٹر شروع کیے جائے گے

گائجین (غیر ملکیوں) کی مدد کے لیے ون سٹاپ سینٹر شروع کیے جائے گے
اس مالی بحران میں جاپان کے رھائشی غیر ملکیوں کے لیے پیدا هونے والے مسائیل کو سمجحنے اور ان کے حل کے لیے جاپان ایمگریشن مختلف علاقوں میں تین سنٹر کھلے گی
ایک طوکیو میں ایک سائتاما میں اور ایک شیزوکا کین کے حاماماتسو میں ـ
اب تک که جو ایشو بلدیاتی حکومتیں حل کرتی هیں ان میں اب جاپان ایمگریشن بھی غیر ملکیوں کی مدد کرے گی

ایک ایمگریشن افیسر کا کہنا هے که
ایمگریشن افس صرف غیر قانونی لوگوں کو اجاگر کرنے کاکام هی نهیں
اب ایک نیا موڑ لینا هوگا که لوگون کو جاپان کے معاشرے میں مدغم هوکر زندگی کی سہولتوں کی طرف گائڈ کیا جائے
بہت سے ایسے بچے هیں جو جاپانی زبان نهیں بول سکتے
یا ایسے لوگ جو معاشرے میں ایڈجسٹ هونے میں مشکل کا شکار هیں
سینٹر میں لوگوں کو ایسی باتوں کی تربیت دی جائے گی جیسے که کچرے کی تقسیم اور دوسرے وه کام جو ایک اجتماعی زندگی میں کام آتے هیں
حاماماتسو والا سنٹر اپریل سے کام شروع کردے گا