میگنٹ ٹرین (مقناطیسی) کی کار کا ایک کامیاب ٹیسٹ
سینٹرل جاپان ریلوے کمپنی اور ریلوے ٹیکنیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے میگنیٹ ٹرین کے ایک نئے ڈبے کی ساخت کی تفصیلات دی هیں ـ
اس کار کی ناک پہلے سے کم لمبی هو گي اور اس کی باڈی سیکوائیر هو گی تاکه زیادھ مسافر بیٹھ سکیں
تھوکائی ریلوے کے مطابق اس سے پہلے والے ماڈل میں جو که ٢٠٠٢تعمیر هوا تھا اس کا ٹرین کی ناک ٢٣ میٹر لمبی تھی اس لیے ڈبے صرف ميں سوله سیٹیں لگی تھیں
اور ڈبے کی لمبائی ٢٨ میٹر تھی
نئے ماڈل میں ناک کا سائیز صرف ١٥ میٹر کر دیا گیا هے
اب ڈبے میں ٣٠ سیٹیں لگ گئ هیں اور مسافروں کی سہولت بھی بڑھا دی گئی هے
کمپنی نے کها ہے که اس تبدیلی سے گاڑی کی کارگردگی میں کوئی فرق نهیں پڑے گا