جاپان میں پاکستان ایسوسی ایشن کے انتخابات کا منصوبہ پیش کر دیا گیا ، ان انتخابات کو وزارت خارجہ پاکستان کے سرکاری ملازم (ایمبیسی والے) کروائیں گے

آج مورخہ 16 نومبر پاکستان ایمبسی جاپان نے اپنے زیرِ سایہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے الیکشن کرانے کے اپنے فیصلے کا علان کر دیا ہے
الیکشن صرف صدر اور نائب صدر کے لئے ہونگے
جس میں کوئی بھی پاکستانی یاا یسے پاکستانی جنہوں نے جاپانی پاسپوٹ حاصل کر لئے ہیں صرف ایک شرط پر حصہ لے سکتے ہیں
کہ الیکش کے دوران یا دورانِ صدارت کسی جرم کا اترکاب ناں کریں، اس کے علاوہ
کسی سیاسی سماجی مذہبی شخصیت پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کوئی فیس ہے
اور ایمبیسی نے آج ہی سے الیکشن کمپین شروع کرنے کی “اجازت” کا اعلان بھی کر دیا ۔
وووٹ وہ بندہ دے سکے گا جس کا ووٹ ستائیس دسمبر دوہزار بارہ تک ایمبیسی میں بذریعہ فیکس وصول ہو جائے گا
فارم اپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کر سکتے ہیں
امیدوار کے لئے فارم جمع کروانے کی اخری تاریخ ہے
چودہ دسمبر دوہزار بارہ
یہ فارم بھی ایمبسی کو بذریعہ فیکس ہی بھیجنا ہو گا
فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کر لیں

فیکس نمبر
0354213610

یہ فیکس نمبر ہر فارم پر بھی لکھا ہوا ہے

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.