ٹوکیو: امریکی صدر باراک اوباما کو صدر کا انتخاب دوبارہ جیتنے میں مدد فراہم کرنے والا سوشل میڈیا کا دیو جاپانی سیاست، جبکہ ملک 16 دسمبر کے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے، میں ہمیشہ سے بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔
سائبر دنیا کے سوشل میڈیا میں ان (امیدواروں) کا داخلہ جاپانیوں میں ایک وسیع تر تبدیلی کا اظہار ہے، جن کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا رجحان 2009 کے الیکشن کے بعد بہت زیادہ بڑھ چکا ہے جس کی جزوی وجہ پچھلے سال کا زلزلہ، سونامی اور ایٹمی بحران ہے، جب ٹوئٹر جیسی ویب سائٹ جانے کی جگہیں بن گئیں۔
امیدواروں پر 4 دسمبر کی باضابطہ انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر پابندی ہے۔ تاہم الیکشن کا اعلان اتنا قبل از وقت ہو گیا تھا کہ سیاست دان اپنی پروفائلز کے خاکے مرتب کر سکتے۔
تاہم تمام تر آنلائن سرگرمی کے باوجود، ماہرین قائل نہیں ہیں کہ سوشل میڈیا کچھ متذبذب ووٹروں کا ذہن بنانے میں مدد کے علاوہ الیکشن کے نتائج کا تعین کرنے میں کوئی فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔