ایسوسی ایشن کے الیکشن لڑنے کے لئے غیر سیاسی ہونا اور کسی بھی تنظیم کا غیر جانب دار ہونا اچھے نتایج مرتب کر سکتا ہی۔ اپنااستیفیٰ بمائے ممبر شپ اپنی تنظیم تحریک انصاف کے صدر کو بھیج دیا ہی
ٹوکیو۔ کیونکہ پاکستان ایسوسی ایشن ایک فلاحی اور کسی ملک کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے کام کرتی ہے اسی لئے ہمیں کسی سیاسی مذہبی اور سماجی گرپنگ سے بالاتر ہو کر غیر جانب داررہ کر اس میںحصہ لینا چاہئی
اسی طرح وہ لوگ جو صدارت اور نائب صدر کے امید وار ہیں انھیں بھی کمیونٹی کے بہتر مفاد کے لئے غیر سیاسی ہو نا چاہئے تاکہ صدر بن کر اُس پر کسی قسم کا دبائو نہ ہو اور وہ پوری کمیونٹی کو ایک ساتھ لیکر چلے ۔اسی لئے راقم نے بھی جو کہ اس الکشن میں صدارتی امید وار ہے اپنااستیفیٰ بمائے ممبر شپ اپنی تنظیم کے صدر کو بھیج دیا ہے جو کہ فوری لاگو ہو گا ۔ بجائے اسکے کہ الیکشن کمیشن اس پر پابندی لگائے ہم لوگوں میں شعور ہو نا چاہئے کہ کمیونٹی کے لئے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا
پاکستان ایسوشی ایشن کے الیکشن اسی طرح ہیں جیسے کہ پاکستان میں کسی مارکٹ کمیٹی کے لیکن جاپان میں کچھ لوگوں نے اسے انا اور زندگی موت کا کھیل بنا لیا ہے اور وہ الیکشن میں حصہ کمیونٹی کی بھلائی کے لئے نہیں ایک دوسرے کو ہرانے کے لئے یا ذاتی مفادکیلئے لیتے ہیں جو کہ کمیونٹی کی سب سے بڑی بد قسمتی ہے کاش کہ یہ تمام لوگ اچھے کام کرنے میں ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لیں۔ میری تمام پاکستانی کمیونٹی سے التجا ہے خدارا کمیونٹی اتحاد کے لئے اپنے آپ کو گروپوں سے نکالیں یاری دوستی کے خاطر غلط لوگوں کو ووٹ دیکر ماضی کی غلطیاں نہ دھرائیں۔آپ اپنے نظریات اور ہمدردیاں کسی بھی سیاسی مذہبی سماجی جماعت کے ساتھ رکھیں لیکن ایک خوبصورت صیحت مند کمیونٹی کے خاطر ایک دفعہ کسی دوست کے بجائے اپنے ضمیر کی آواز مان کر دیکھیں مجھے امید ہے کہ کامیابی آپ ہی کی ہو گی۔اسے لوگوں کو منتخب کریں جو عہدں کے لالچی نہ ہوں بلکہ کام کرنے کے جنونی ہوں۔ راشد صمد خان ۔صدارتی امیدوار پاکستان ایسوسی ایشن جاپان
َ راشد صمد خان ۔صدارتی امیدوار