ادارہ جاپان انٹرنیشنل پر یس کلب کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

جاپان انٹرنیشنل پریس کلب

جاپان انٹرنیشنل پریس کلب

ادارہ جاپان انٹرنیشنل پر یس کلب کی جانب سے جماعت ِ اسلامی، اسلامک سرکل آف جاپان اور حسین خان سے قاضی حسین احمد کی
انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔
جاپان انٹرنیشنل پریس کلب، 8جنوری 2013:۔جاپان میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی معروف بین الاقوامی تنظیم جاپان انٹرنیشنل پریس کلب
کی جانب سے سینئر پاکستانی اور معروف بین الاقوامی کالم نگار جماعتِ اسلامی کے دیرینہ رہنماو جاپان انٹرنیشنل پر یس کلب کے ممبر حسین خان اور اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر جمیل احمد سے قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر اور بزرگ سیاست دان قاضی حسین احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قاضی حسین احمد کی وفات پاکستانی سیاست میں سانحہ کی حیثیت رکھتی ہے
،انکی وفات سے قوم ایک مدبر اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئی ہے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ مرحوم کے لواحقین اور جماعت اسلامی کے کارکنان و قائدین سے تعزیت کرتے ہوئے جاپان انٹرنیشنل پر یس کلب نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور جملہ سوگواران کو صبر
جمیل عطافرمائے ۔(آمین)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.