ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید)
_ اسلامک سرکل آف جاپان کا 21واں سالانہ اجتماع عام توچگی پریفکچرکے علاقے اوبامہ میں قائم مسجد بابل اسلام میں منعقد ہوا۔
یہ اجتماع صبح سے لے کررات عشاء کی نمازتک جاری رہا۔اس اجتماع میں جاپان کے دوردراز علاقوں سے خواتین ،بچوں ،سرکل کے ساتھیوں سمیت پاکستان کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔جمیل احمد امیرسرکل کی زیرصدارت اجتماع کوتین نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
بچوں کے پروگرام کے بعد سرکل کی انتظامیہ نے جاپان میں مقیم معروف مذہبی وسماجی شخصیات کو خطاب کی دعوت دی۔عبدالرحمن صدیقی،مولانا سلیم الرحمان ،حافظ عبیدالرحمن ،عارف خان،نعیم خان ،ملک حبیب الرحمن ،شاہدمجید سمیت دیگرمقررین نے سرکل کواس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پرخراج تحسین پیش کیا اورپروگرام کے موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے احکامات،سرکاردوعالم ؐ کی سنت اورقرآن مجید کی تعلیم پرعمل کرکے ہی مسلمان اس جہان اوراگلے جہان میں کامیاب ہوسکتا ہی۔
سب کواپنے دلوں سے بغض ،کینہ پروری کوختم کرکے ایمان کے راستے پرچلتے ہوئے سب کے ساتھ پیارومحبت کا رشتہ برقراررکھناچاہیی۔پروگرام کے دوسرے حصے میں اجتماع کے شرکاء نے گروپوں کی شکل میں بیٹھ کرآپس کی مشاورت میں حصہ لیا اورسوالات وجوابات کاسلسلہ بھی ہوا۔عشاء کی نمازکے بعد رات گئے جاری رہنے والے اس اجتماع کے انتظامات مثالی تھی۔ آخرپرشرکاء اجتماع کیلئے کھانے اورچائے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا.
[nggallery id=121]