فلپینی نرسوں اور آیاؤں کی فنی ٹریننگ شروع
(نیٹسورس) جاپان ، فلپائین سے ٩٢ نرسیں اور ١٨٨ ایاؤں کو منگوانے پر راضی هو گيا ہے
ھیلتھ ورکوروں کا فلپائین سے یه پہلا گروپ ہے جو جاپان ميں فنی ٹریننگ اور زبان سیکھنے کا کورس کرے گا
ف؛اپائین کے لیبر ڈیپارٹمنٹ والوں نے کہا ہے که٢٧٠ افراد کا گروپ اتوار کے روز جاپان کو روانه هو جائے گا جہاں ان کو چھ ماھ کا ایک کورس کروایا جائے گا
جس میں انکو زبان سیکھانے کے ساتھ ساتھ مخلتف ھسپتالوں میں خدماتی سـہولتوں کی تربیت دی جائے گی
اس سال کے شروع میں جب جاپان اپنے بزرگ لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے باھر سے آیاؤں اور نرسوں کو منگوانے پر راضی هو گیا تو هزاروں هی فلپینی لوگوں نے جاپان میں ملازمت کے لیے درخواستیں دی هیں ـ
جاپان کے١٣٤ انسٹیٹیوٹ اور دیگر مراکز نے ٢٨٠ فلپائینی لوگوں کو انٹرنیشنل ویلفئر کے ذریعے مفت ٹریننگ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے