گنزا کے ایک سٹور نے لوگوں میں مفت ھیرے بانٹے ـ
ٹوکیو:(نیٹسورس) فرانسیسی جیولری سٹور مااو بوسین نے زیرو اعشاریه ایک کیراٹ کے ھیرے جن میں هر ایک کی مالیت پانچ هزار ین هے
لوگوں میں مفت نابٹ دیے
سٹور کے کھلنے کے اوقات ٩:٠٠ بجے سے پہلے هی لوگوں کی ایک لمبی قطار سٹور کے سامنے انتظار کر رهی تھی
٥٠٠٠ کی تعداد کے هیرے دوپہر سے پهلے هی ختم هو چکے تھے
کمپنی نے یه کام ، کمپنی کی مشهوری کے لیے کیا ہے
کمپنی کا خیال هے که حالیه مالی بحران ميں جب که لوگوں نے لیگزری چیزوں پر پیسه خرچ کرنا کم کردیا ہے
اس طرح کے اقدامات سے گاھکوں کا روجھان خریداری میں بڑھے گا
بانٹے جانے والے ان هیروں کو اگر گاھک کسی زیور میں لگوانا چاھیں گے تو کمپنی ان سے اس کام کی مزدوری چارج کرے گی ـ
1 comment for “گنزا کے ایک سٹور نے لوگوں میں مفت ھیرے بانٹے ـ”