، بالوں کے سفید هونے کا راز عیاں هو گیا ، جاپانی تحقیق کے نتائیج

نیٹ سورس: ٹوکیو کی میڈیکل اور ڈینٹس یونورسٹی ، کھنا گاوا یونویسٹی کے محققین نے اس بات کو دیافت کر لیا ہے که عمر کے بڑھنے سے بال کیوں سفید هو جاتے هیں ـ
اس نئی دیافت سے امید بندھی ہے که بالوں کی سفیدی اور گنجے پن کا علاج دریافت هو سکـے گا
ایک قسم کا سٹیم سیل جو که بالوں کی جڑوں اور جلد کے درمایان هوتا ہے بالوں کے رنگ کو بناتا ہے
اب تک خیال کیا جاتا تھا که اس سیل کے مرجانے سے بالوں کا رنگ سفید هو جاتا ہے لیکن اس بات کو باریکی میں دریافت نهیں کیا جاسکا تھا
اب محققین نے دریافت کیا هے که پیگمنٹ سٹیم سیل میں جنیاتی نقص آجاتا ہے ، جس سے اس کی کارگردگی میں فرق آکر ایسا هوتا ہے که اپنی صلاحیتوں کو بروکار نهیں لاسکتے
اس لیے جب ایک سٹیم سیل مطلوبه مقدار میں پیگمنٹ نههں بنا سکتا تو اس سے بال سفید هو جاتے هیں ـ
ٹوکیو کی یونورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کی پروفیسر نیشی مورا اے می صاحبه نے بتایا هے که اب هم لوگ امید کرتے هیں که بالوں کو کالا رکھنے والی دوائی کی ایجاد ممکن هو سکے گی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.