نیٹسورس : اوساکا پولیس نے بیٹری سے چلنے والی سائیکل کو جس کی که اوساکاشهر میں بھر مار هو گئی تھی ، اس کو موپڈ موٹر سائیکل کے طور پر کلئیر کردیا ہے ، کیونکه اس میں ایک ایکسیلیٹر لگا هوتا ہے
پولیس نے یه قدم اس لیے اٹھایا ہے که اس سایکل کے سوار لوگ گلیوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررهے تھے اور پیدل چلنے والوں کے لیے مسائل کا باعث تھے
اب جب که اس سائیکل کو موپڈ کو طور پر ڈکلیر کردیا گیا ہے تو اس پر سواری کے لیے اک نمبر پلیٹ لینی هو گي اور ڈرائنگ لائیسنس کے ساتھ ساتھ ھیلمٹ بھی پہننا هو گا ـ جب که ایک سائیکل کے لیے یه بات ضروری نهیں هے که اس کو چلانے کے لے ھیلمٹ پہنا جائے یا که اس پر نمبر پلیٹ لگائی جائے
اب یه بیٹری سائیکل ، سڑک پر ٣٠ کلومیٹر فی گھنٹه تک کی رفتار سے چلائی جاسکے گی ـ
بیٹری سے چلنے والی سائیکل جاپان گو دوسرے علاقوں میں بھی کہیں کہیں نظر اتی هے لیکن ابھی تک اس کے متعلق قوانین واضع نهیں تھے ، اوساکا مين ان سائیکلوں کی تعداد زیادھ هی بڑھ جانے کی وجه سے اوساکا کی گورنمنٹ نے اس سائکل کی قانونی حثیت کو واضع کیا ہے ـ