چوہدری ارشاد احمد کو پاکستان ایسوسی ایشن(دہاندلی کی دعوے دار ) جاپان کا قائم مقام صدر مقررکردیا گیا
نعیم خان ، شاہد مجید ، محبوب علی ، میاں عاصم اور ملک لیاقت علی سمیت دیگرعہدیداروں کی مشاورت کے بعد فیصلہ
(ٹوکیو ۱1 اگست ۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان)
پریس ریلیز
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی نائب صدر چوہدری ارشاد احمد کو پاکستان ایسوسی ایشن جاپان جاپان کا قائم مقام صدر مقررکردیا گیا ہے ۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سیکریٹری اطلاعات شاہد مجید کیجانب سے جاریکردہ بیان کیمطابق یہ فیصلہ تنظیم کے مرکزی نائب صدورچوہدری ارشاد احمد، محبوب علی خان ، چئیرمین ملک لیاقت علی خان ، صدر شہزاد علی بہلم کے چیف ایڈوائزر میاں عاصم رضا ، تنظیم کے مشیرِ اعلیٰ نعیم خان اور سیکریٹری اطلاعات شاہد مجید سمیت صوبائی اراکین کی مشاورت کیساتھ کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شہزاد بہلم کاروباری مصروفیات کی وجہ سے جاپان سے بیرونِ ملک گئے ہوئے ہیں ۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سیکریٹری اطلاعات شاہد مجیدکیجانب سے جاریکردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ تنظیم کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی جاپان میں عدم موجودگی کی وجہ سے کمیونٹی میں خلاء محسوس کیا جارہا تھا جسے ختم کیا جائیگا ۔
بیان کیمطابق پاکستان ایسوسی ایشن جاپان اپنے دستور کیمطابق جاپان بھر میں تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے رابطے تیز کررہی ہے کمیونٹی کی قیادت کی ذمہ داری مکمل اور بھرپور انداز میں نبھائی جائیگی ۔بیان کیمطابق قائم مقام صدر کیلئے چوہدری ارشاد احمد کا نام تین دن قبل محبوب علی خان ، ملک لیاقت علی اور نعیم خان نے پیش کیا تھا جسکی توثیق میاں عاصم رضا اور شاہد مجید سمیت دیگر عہدیداروںنے بھی کی ۔دریں اثناء ، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سیکریٹری اطلاعات شاہد مجیدنے اُردونیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام عہدیداروں کے مابین اس بات پر مکمل اتفاقِ رائے ہے کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاکستان کا امیج بہتر سے بہتر بنانے کیلئے یکجہتی کیساتھ کام کیا جائیگا اور چوہدری ارشاد احمد کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے تعیناتی کمیونٹی میں قیادت کے فقدان کے تاثر کو ختم کریگی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کیجائیگی ۔
سکندر علی پسیہ اورچوہدری رزاق کیجانب سے چوہدری ارشاد احمد کو مبارکباد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی
تمام اراکین کی یکجہتی اور باہمی مشاورت قابلِ ستائش ہے ، کمیونٹی میں ایسے ہی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہی: پسیہ
– (ٹوکیو ۔۱۲اگست ۔رپورٹ: شاہد مجید) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کی چیبا شاخ کے صدر سکندر علی پسیہ اور کاناگاوا شاخ کے صدر چوہدری رزاق احمد نے چوہدری ارشاد احمد کو پاکستان ایسوسی ایشن کا قائم مقام صدر مقررکئے جانیکا خیرمقدم کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے بیان میں چوہدری رزاق احمد اور سکندر علی پسیہ نے چوہدری ارشاد احمد پر بھرپور اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سکندر علی پسیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے تمام اراکین کی یکجہتی اور باہمی مشاورت قابلِ ستائش ہے اور کمیونٹی میں ایسے ہی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے ۔چوہدری رزاق نے کہا ہے کہ چوہدری ارشاد احمد کوپاکستان ایسوسی ایشن جاپان کا قائم مقام صدر مقررکیا جانا تمام سینئیر دوستوں کی محنت اور کمیونٹی کیلئے مثبت وتعمیری سوچ کا نتیجہ ہے اور اسکے انشاء اللہ اچھے نتائج سامنے آئینگی۔اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کمیونٹی میں قیادت کاکوئی خلاء نہیںاور ہم ہمیشہ کی طرح کمیونٹی کیساتھ موجود ہیں ۔چوہدری رزاق اور سکندر علی پسیہ نے ملک لیاقت علی ، طلعت محمود بیگ ، نعیم خان ، محبوب علی خان ، شاہد مجید ، میاں عاصم رضا اور دیگر دوستوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ارشاد احمد کے ایسوسی ایشن کا قائم مقام صدر بننے سے پاکستانی کمیونٹی نے اطمینان کا سانس لیا ہی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے ممتاز رہنما ذکاء اللہ خان نیازی کیجانب سے چوہدری ارشاد احمد کو مبارکباد
پاکستان ایسوسی ایشن چوہدری ارشاد جیسی با صلاحیت شخصیت کی قیا دت میں کمیونٹی کی آواز بنکر اُبھریگی
(ٹوکیو ۔۱۲اگست ۔رپورٹ: شاہد مجید) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے ممتاز رہنماء ذکا اللہ خان نیازی نے پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے نئے قائم مقام صدر چوہدری ارشاداحمد کو انکی نئی ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ چوہدری ارشاد جیسی با صلاحیت اور سیاسی اُمورسے آشنا شخصیت کی قیا دت میں پاکستان ایسوسی ایسن جاپان ،پاکستانی کمیونٹی کی آواز بنکر اُبھرے گی۔اُنہوں نے اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سرکردہ اور سینئیر رہنماٶں ملک لیاقت علی، محبوب علی خان، میاں عاصم رضا ،شاہد مجید، اور نعیم خان کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے ایک ایسے رہنماء کا انتخاب کیا جو جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہی۔ذکاء اللہ خان نیازی نے اُمید ظاہر کی پاکستان ایسوسی ایشن جاپان نے جسطرح جاپان میں گزشتہ تباہ کن سونامی کے موقع پر متاثرین کی بحالی میں سرگرم کردار ادا کر کے پاکستان کا نام فخر سے سر بلند کیا اسی طرح چوہدری ارشاداحمد کی قیادت میں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان فعال کردار اداکریگی اور اپنے کاموں سے جاپان میں پاکستان کا مثبت امیج قائم کریگی