نیٹسورس: جاپان کی مشہور اخبار یومی اوری کے مطابق یه بات طے هو چکی ہے که پالیسی میکر بیوروکریٹں کو انے والے عام انتخابات کے بعد ایک بڑی تبدیلی سے گزرنا پڑے گا ، اگر چه که کوئی بھی پارٹی حکومت بنائے ـ ٣٠ آکست کو هونے والے الیکشن میں ووٹر پارٹیوں کے منشور پر نظر رکھے هیں اس لیے اس دفعه اس بات کی توقع کی جارهی هے که پالیسی میکروں کے متعلق نظام میں ایک بڑی تبدیل ضرور ائے گی ـ
ڈی پی جے (ڈیموکریٹک پارٹی جاپان) اپنی حکومت میں بجٹ اور ملک کے مستقبل کے لائیحه عمل کو تیار کرنے والے افسران کو سیاستدانوں کے ماتحت کرنے کا نظام متعارف کروائے گی ـ