الیکشن ٢٠٠٩ ایک سمری رپورٹ

جاپان کے مقبول اخباروں کے کروائے جانے والے سروے میں اب یه بات سامنے آئی ہے که ٣٠ آکست ٢٠٠٩ کو هونے والے انتخابات میں  ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان جیت جائے گی  ـ

یومی اوری شنبن کے سٹاف رائیر ھایاشی ھیرو شیدے اور محترمه کاواشیما می اے کو نے لکھا ہے که  ڈیموکریٹک پارٹی کے جہاز کو ھاؤس آف ریپریزنٹیٹو کے طرف دھکیلنے والی هوائیں بڑی تیز هیں ـ

پارٹی کی مقبولیت کی یه هوائیں ، کوزیمی کی مقبولیت کی هواؤں سے کہیں تیز هیں  ، کویزمی کی مقبولیت کی هوائیں  جن کو کویزمی سٹروم کا نام دیاجاتا ہے ـ

شہروں اور دیہاتی علاقوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت حیران کن حد تک لبرل ڈیموریٹ پارٹی سے زیادھ ہے ـ

یومی اور اخبار کے سروے جس مین ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت کا بتایا گیا هے اس کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے کینیڈیڈوں کو خبردار کیا هے که خود اعتمادی کا شکار هو کر منشور سے زیادھ کی باتیں ناں کریں اور ابنی سی کوشش کرتے رهیں  ـ

اخباری اطلاعات کے متابق ایک اور بات سامنے آئی ہے که غیر ممالک مین رھنے والي جاپانی لوگوں  کے صرف ١٣ فیصد نے اپنےاپنے ووٹ رجسٹر کروائے هیں  ـ

کوئی آٹھ لاکھ چودھ ھزار  جاپانی ، جاپان سے باھر رھائیش پزیر هیں جن میں سے صرف ٠٨٤٠٠ لوکےن نے اپنے ووٹ رجسٹر کروائے هیں ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.