نیٹسورس: مڈل سکول کے ایک ١٤ ساله لڑکا خود کو آگ لگا کر مر گیا هے ـ یه واقعه ناگویا شہر کی مورییاما وارڈ میں ایک گلی میں پیش آیا ، جمعے کے روز هونے والے اس حادثے کو پولیس خود کشی کے کیس کے طور پر دیکھ رهی هے ـپولیس کو اس بات کی اطلاع ایک راھ گزر نے فون پر دی تھی راژ گیر کا کہنا تھا که یہاں ایک شخص آگ میں جل رها ہے ـجب فائر برگیڈ والے جائے وقوعه پر پہنچے تو لڑکے کی موت واقع هو چکی تھی ـلڑکے کو ناگویا مڈل سکول کے تیسرے سال کے سٹوڈنٹ کے طور پر شناخت کر لیا گيا هے لڑکے کا بیک اور مٹی کے تیل کی خالی بوتل لاش کے پاس ملی هے
پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے خودکشی کا کوئی خط نهیں ملا ہے جائے حادثه لڑکے کے گھر سے کوئی پانچ کلومیٹر گے فاصلے پر ہےـ