ٹو کیو ( رپورٹ شاہد مجید) جاپان میں جشن عید میلادلنبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں جاپان بھر میں جشن عید میلاد کی روحانی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہےابا را کی پریفکچر کے علاقے یوکی سٹی میں قایم مسجد بلال میں بروز جمعرات 9جبوری کو نماز عشاٴہ کے بعد جشن میلاد کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں جاپان بھر سےکمیونٹی اراکین سیاسی سماجی شخصیات علماہ حضرات نعت خواں نے شرکت کی پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شہزاد علی بہلم پی پی جاپان کے جنرل سیکرٹری شاہد مجید پی ایم ایل (ن) جاپان کے صدر حافظ مہر شمس نایب صدر رانا اشفاق مکھی اور ادارہ
منہاج القران جاپان کے صدر انعام الحق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی نظامت کے فرایض نعیم خان نے سرانجام دے جشن عیدمیلاد النبی مسجد بلال یوکی سٹی میں ہونے والی روحانی محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک زینت القرا قاری علی حسن کی خوبصورت اواز سے ہوا نعت خواں حضرات کےبعد یاشیو مسجد کے امام حافظ مفتی رضوان نے خطاب کرتے ہوےکہا کہ میلاد منانے کا مقصد اسی صورت میں مکمل ہو سکتا ہے جب ہم حضرت محمد کا پیغام لوگوں تک پہنچایں اور حضور پاک کے بتاے ہوے راستے پر عمل کریں مسجد المصطفے کے امام شکیل ثانی نے حاضرین کو مسجد بلال میں شرکت کرنے پر مولود النبی کمیٹی کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اج میلاد النبی کی وجہ سے اج سب اگٹھے ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ کمیونٹی اگٹھی ہے شر پھیلانے والے ناکام ہونگے انہوں نے منہاج القران کی گی نی تنظیم سازی کا تعارف پیش کیا بعد میں انہوں نے حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کے میلاد پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ حضور پاک سے عشق ہی ہماری نجات کا راستہ ہے انہوں نے کہا کہ میلاد منانا شرک نہی ہے انہوں نے حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات بہھی بیان کے اور کہا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم کی سنت کا راستہ جنت کا راستہ ہے زاتیات سے نکل کر اسلامی تعلمات پر عمل کا پیغام ہم نے ہر جگہ پہنچانہ ہے اسکے بعد مسجد معصومیہ کے امام حافظ محمد احمد قمر نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا دن ایک خوشی کا دن ہے اس خوشی کو ماپا نہیں جاسکتا امد مصطفے صلی الله علیہ وسلم کا دن اگر بدعت ہے تو پھر ہر چیز بدعت ہے ولادت مصطفے کی مخالفت کرنے والے اج جشن مصطفے صلی الله علیہ وسلم منانے پر مجبور ہیں میلاد کا دن مناناہی ہماری بھلای ہے اخر نعیم خان نے انے والے تمام محمانوں کا شکریہ ادا کیا اسکے بعد سلام درود ہوا اور اخر میں اجتماعی دعا ہوی مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام تھا