جاپان سے خاص طور پر اور دنیا بھر سے ، اس اون لائین سائٹ کو نمائدگان کی ضرورت ہے ـ
آپ کسی بھی مذھب دھرم یا قومیت کے هوں ، آگر اپ اردو لکھ پڑھ سکتے هیں تو اپنے اردگرد کے لوگوں کو دکھ سکھ اور خوشیاں بانٹنے کے لیے ، همارے ساتھ شامل هوں ـ
آپ جاپان کے کسی بھی علاقے میں رھتے هیں ـ آپ اپنے ارد گرد کی باتیں همیں لکھیں ، آپ بھی اتنے هی آھم هیں جتنا که ٹوکیو کے اردکر رھنے والے سیاسی لوگ ـ
جاپان میں چلنے والی کچھ سائیٹوں کے مغرور مالکوں سے بہت مختلف ، اس سائیٹ کا کوئی مالک نهیں هے ـ اس سائیٹ کے صرف نمائندگان هوتے هیں ـ جو که آپ بھی هو سکتے هیں ـ
اپنے متعلق ، ابنے بچوں کے متعلق لکھیں ، مذھبی تقریبات کے متعلق لکھیں ، سماجی میل جول کے متعلق لکھیں ، ایک دوسرے کو مبارک باد کا لکھیں ، اظهار افسوس کا لکھیں ـ
بچوں کی تصاویر ای میل کر دیں اگلے دن انٹر نیٹ پر ساری دنیا میں کہیں سے بھی اپ کے احباب رشته دار دیکھ سکیں گے ـ اور یه تصاویر همیشه کے لیے لگی رھیں گی ـ جن کو آپ کسی بھی زمانے میں خود بھی دیکھ سکتے هیں اور دوسروں کو بھی دیکھا سکتے هیں ـ
آپ کوئی چیز بیچنا چاھتے هیں یا خریدنا چاھتے هیں ؟
همیں لکھیں ، چند بائروں کی دنیا سے نکلیں ، اپنی مارکیٹ کو وسیع کریں ـ
همیں ای میل کرلیں
فیکس کرلیں
یا پھر سائیٹ کے اوپر والے حصے میں بنی تھاب رابطے کے لیے
پر کلک کرکے ڈائریکٹ پیغام لکھ کر بھی ارسال کرسکتے هیں ـ
اور سب سے بڑی بات یه که آگر اپ کے کمپیوٹر میں اردو لکھنے کی صلاحیت ہے تو اپ خود اس سائیٹ کے ایڈیٹر بن سکتے هیں ـ
اور اگر آپ کا کمپیوٹر اردو نهیں لکھ سکتا تو خاور سے رابطه کرلیں ، خاور اپ کو فون پر هی گائیڈ کر دے گا که اپ کا کمبیوٹر کیسے اردو لکھ سکتا ہے ـ
تھوچی گی کین کے اویاما آرائی اوکشن میں هر ھفتے کو خاور آپ کو مل سکتا ہے
عام سا یه آدمی اپ کو بڑی خاص باتیں بتا جائے گا
جدید ترین تکنیک پر بنی اس سائٹ کو استعمال کرنے میں اگر دشواری هو تو پریشان ناں هوں ـ یه سائیٹ اپ کے علم میں اضافے کا باعث بنے گی ـ جاپان سے چلنے والی اردو کی سائیٹوں میں تکنیکی معیار میں یه سائیٹ بہت اگے کی سوچ رکھتی هے ـ زمانے کے ساتھ چلنے کے لیے ، تکینکی طور پر دنیا بھر کی قیادت کرنے والے ملک جاپان میں آپ بھی تکنیکی طور پر خور کو ایڈوانس کریں ـ
مندرجه ذیل سے ڈائریکٹ میل کر سکتے هیں
6 comments for “جاپان سے خاص طور پر اور دنیا بھر سے ، اس اون لائین سائٹ کو نمائدگان کی ضرورت ہے ـ”