نیٹسورس: لاس انجلیس ٹائم کے مطابق میڈیا کا ایک جغادری نام نیوز کارپوریشن اپنے گروپ کے اخباروں کے ساتھ ایک کر کے اس بات کا ارادھ رکھتا ہے که انٹرنیٹ پر اون لائیں نیوز اور دوسرے دستی الات پر خبریں پڑھنے پر رقم کی وصولی کی جائے ـ
نیوز کارپوریشن کے صدر روپرٹ مردوک نے پھلے بھی کہا ہے که وھ اپنے اخبار کے اون لائن وژن پر انے والے سال سے قارئین سے رقم وصول کیا کرکے گا ـ
نیوز کارپوریشن پہلے هی اپنے ایک اون لائین اخبار وال سٹریٹ جرنل پر قارئین سے رقم کی وصولی کر رها ہے ، جس کے متعلق کہا جاتا ہے که یه ویب سائیٹ نیوز کارپوریشن کی دوسری سائیٹوں نیو یارک ٹائم ، دی ٹائم اف لندن ، دی سن ، وغیرھ کی نسبت کامیاب ترین بزنس نیوز سائٹ ہے ـ
جرنلزم اون لائین نام کی ایک کمپنی جو که اس سال اپریل میں بنی ہے ، اس میں کوئی ٥٠٠ اخبار اور میگزین بھی شامل هیں جو انٹرنیٹ پر اون لائن معلومات پر ادائیگی چاھتے هیں