نیٹ سورس: اوساکا کی ڈسٹرک کوٹ نے اپنے ایک فیصلے ميں نوا نام کے لنگویج سکول گے بانی اور صدر کو ساڑھے تین سال کی سزا سنائی ہے ـ ٥٧ ساله شھاشی نے فیصلے سے پہلے معطل سزا کی درخواست کی تھی جو که رد کر دی گئی ـ سرکاری وکیل نے پانچ سال کی سزائے قید مانگی تھی ، عدالت نے ساڑھے تین سال کی ناقابل معافی ناقابل ضمانت سزائے قید سنائی ہے ـ
نوا کے بانی اور سابق صدر پر ٣٢٠ ملین ین کے فنڈ کے غلط استعمال کا الزام تھا
یاد رهے نووا نام کا لینگویج سکول جو که اکتوبر ٢٠٠٧ میں اچانک اس گو بانی اور صدر کے غائب هو جانے پر زتم هو گیا تھا ، اس میںپڑھانے والے اساتذھ کو تنخواهیں بھی نهیں دی گئیں تھیں اور ناں هی پڑھنے والے طالب علموں کو ان کی فیسیں واپس کی گئیں تھیں ـ