نیٹسورس: ٹوکیو پولیس نے منگل کے روز سے دو سپیشل دفتر کھولے هیں جو که ان لوگوں کے لواحقین کے لیے هیں جن کے پیارے گم هو چکے هیں ـ
یہان کم هو جانے والوں کے گھر والےٹوکیو میں ملنے والے نامعلوم لوگوں کی لاشوں کے ڈی این اے ، فنگر پرنٹ اور اوسری چیزوں کا موازنه کر سکیں کے که هو سکتا ہے ، کوئی ان کا جاننے والا هو ـ
ان دو دفاتر میں سے ایک چیودا وارڈ کے پولیس اسٹیشن میں هے اور دوسرا آساکوسا کونان کے سامنے والے پولیس بکس میں قائم کیا گيا ہے ـ
پچھلے ٥ سالوں مين ٹوکیو میں کوئی ٢٦٠٠ نامعلوم لوگوں کی لاشیں ملی هیں جن کی شناخت نهیں هو سکی ـ پولیس کو امید هے که ان دفاتر کے قیام سے ان لوگوں کو مدد ملے گی جو اپنے کسی گم هو جانے والے کی تلاش میں هیں ـپولیس اس طرح گو دفاتر هر سال کھولتی هے ، پچھلے سال اس طرح کے دفاترمیں کوئی آٹھ سو کے قریب انکوائریاں آئی تھیچں جن میں سو ٣٨ لوگوںکی نعشوں کو شناخت کر لیا گیا تھا
مذید تفصیل کے لیے مندرجی ذیل فون نمبر پر رابطه کرکے پوچھ سکتے هیں ـ
03–3592–2440