نیٹسورس: یوکوھاما میں آتسوگی کے ایک ٣٠ ساله بندے اور اس کے ساتھ پیرو کے ایک جوڑے کو گرفتار کر لیا گيا ہے ـ ان پر الزام ہے که انهوں نے پیرو کے جوڑے سے پیدا هونے والے بچے کو جاپانی کے تخم کے طور پر بچوں کی پیدائش کے رجسٹر میں چڑھوانے کی کوشش کی تھی ـ
جاپانی نیشنلٹی کے قانون میں پچھلے جنوری میں ایک نظر هانی کی گئی هے که ، بچے کی کی قومیت کے تعین کے لیے والدین کی شادی کا رجسٹر هونا ضروری نهیں هے ، اگر والدین میں سے ایک جاپانی ہے تو بچے کو جاپان کی قومیت اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ـ
اس قانون سے فائدھ اٹھانے کے چکر مین ان تین لوگوں نے بچے کو جاپانی مرد کا تخم بنا کر رجسٹر کروانے کی کوشش کی تھی ـ ذرائع کے مطابق یه پہلا معلوم کیس ہے که نظر ثانی شدھ قانون کے لاگو هونے کے بعد اس کو فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی هے ـ