اتوار مورخه چھ ستمبر ٢٠٠٩ کی شام مغرب کی نماز سے پہلے اور بعد یہان اباراکی کین کے شہر یوکی میں مسجد بلال میں ایک پر تکلف پارٹی دی ـ یه پارٹی صرف لفظوں کی حد نهیں بلکه واقعی ایک پر تکلف اور اهتمام بھری پارٹی تھی ـ میاں عاصم رضا کے لفظوں ميں اس پارٹی کو دیکھ کر نیٹ پر اپنی اپنی پارٹیوں کو پرتکلف لکھوانے والوں کے لیے سبق ہے که بر تکلف پارٹی هوتی کیا ہے ـ
کوئلوں پر سنکی هوئے مچھلی کے قتلے ، کباب ، اور روسٹ چوزے کی ٹانگیں ، جلیب کے ساتھ مشروبات کی بہتات
افطاری سے پہلے هی روزھ داروں کے سامنے رکھ دی گئی اور مولوی صاحب نے دعا شروع کر دی مولوی صاحب جلال میں هی آکر دعا مانگے هی چلے گئے که افطار کے وقت سے بھی دو منٹ بعد تک بھی که اب ساجد گھٹر نے ان کو توجه دلائی که جی وقت هو گیا هے
[nggallery id=20]
نماز کو بعد کھانے کا بھی انتظام تھا جو که لوگوں نے بڑے ارام سے انجوائے کیا ـ
اس پارٹی ميں قابل ذکر لوگ تھے شہزاد بہلم جے پی والے ناصر ناکاگاوا اردو نیٹ والے ، شاھد چوھدری پاک جاپان والے ،اسحاق نیشی منزل اور نیشی ٹریڈنگ والے ، پرنس فیصل حق باھو والے ، پاء یونس ، چاچا صادق، چوھدری نسیم ، مرزا خلیل ، ابراھیم خان ، نعیم خاں ، میاں عاصم رضا ،ملک یار محمد ، خاور کھوکھر ، اور ان کے اتھ ساتھ بہت سے وھ لوگ تھے جو انٹر نیٹ پر تصویریں لگاوانے کے لیے مشہور هیں ان کا ذکر آپ جاپان کی مشہور سائیٹوں میں پڑھ هی لیں گے