محترم حسین خان صاحب
اسلام وعلیکم
امید ہے کہ آپ ایمان کی بہترین حالت میں ہونگے جبکہ خدا وند کریم سے آپکی صحت نیک مطلوب چاہتا ہوں۔آپ سے چند گزارشات ہیں امید ہیں کہ مکمل ایمان اور انصاف کے ساتھ توجہ دیں گے ۔
۔مجھے پورا یقین ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی ، ہمارے نبی صلی اللہ و علیہ وسلم اور ان کے اہل خانہ اور تمام اہل بیت کی عزت و تکریم ہر شے سے زیادہ مقدم ہے ، گزشتہ دنوں جیو ،سماء نیوز اور آئے آر وائی نیوز پر چلنے والے پروگراموں میں ہونے والی نادانستہ غلطی کے سبب تعزیم اہل بیت کے حوالے سے جو سنگین خظا ہوئِ ہے اس پر مجھ سمیت پورے عالم اسلام کو صدمہ پہنچا ہے جس پر احتجاج کرنا لازم عمل ہے جس میں شک و شبے کی گنجاش موجود نہیں ہے ۔
دوسری جانب جیو کی جانب سے کی جانیوالی غلطی کے بعد جیو ، اسکی انتظامیہ اور پروگرام کی ٹیم کی جانب سے پوری دنیا کے سامنے نادانستہ غلطی کی سینکڑوں دفعہ اللہ تعالی اور عوام سے بھرپور معافی طلب کی گءی ہے ، جس پر عالم اسلام کے اہم ترین علماء نے قرآن پاک اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بیان کیا ہے کہ اگر کوئِ اپنی غلطی کی صدق دل سےمعافی طلب کرلے تو اس کو معاف کردیا جانا چاہیے ۔ گزشتہ اتوار کو آپ نے بھِی مجھ سے بات چیت کرتے ہوئے یہی بات فرمائِ تھِی کہ
اس معاملے کو درگزر سے کام لیتے ہوئے ختم کردیا جانا چاہیے
جبکہ دوسری جانب یہی قوالی آے آر وآءی سماء نیوز ایکسپریس نیوز پر بھی چلی ، اس کے ثبوت نیٹ پر موجود ہیں ، تاہم انھوں نے معافی تک طلب نہیں کی ، تاہم چوہدری شاھد رضا صاحب نے جیو کے ساتھ ساتھ آءے آر وائی سماء نیوز کے خلاف بھی مظاہرے کی خبر لگاءی تھی جس پر پوری کمیونٹی متفق تھی ، لیکن اچانک آپ کے آخری خط میں تحریف کرتے ہوئے صرف جیو نیوز کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا گیا اس حوالے سے میرے کچھ سوالات ہیں برائے مہربانی اپنی ماہرانہ رائے مِں ان کے جوابات دیکر پوری مسلم کمیونٹِ کو مطمئن کریں ۔
اگر چار چینلز نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے ہیں ، تو پھر صرف ایک چینل کے خلاف مظاہرے کا کیا مقصد ہے ؟
ایمان اور انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ چاروں چینلز کے خلاف ایک ساتھ مظاہرہ کیا جائے ، جو ایسا نہیں کررہا وہ غلطی پر ہے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ کہ اس مظاہرے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ جیو کے خلاف مظاہرے کا مقصد مذہبی صدمہ نہیں بلکہ ذاتی رنجش کے باعث صرف ایک چینل کے خلاف ، آنا اور بغض نکالنا ہے جو نہ اںصاف کے تقاضے پورے کرتا ہے اور نہ ایمان کے ؟
جو افراد انصاف کی بات نہیں کرسکتے وہ ایمان کی بات کیسے کریں گے ؟
کیا آپ کمیونٹی کو بتانا پسند کریں گے کہ وہ کون لوگ ہیں جو تمام چینلز کو چھوڑ کر صرف جیو کے خلاف مظاہرے پر کمیونٹی کو اکسا رہے ہیں ؟ اور پہلے ایک ایسے خط کے زریعے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جس میں چاروں چینلز کے خلاف مظاہرے کا لکھا ہوتا ہے اور آدھی رات کو اس میں تبدیلی کرانے کے لیءے دباو ڈالتے ہیں ؟
خان صاحب کمیونٹی سمجھتی ہے کہ اپ میں اتنی اخلاقی جرت ہے کہ آپ حق اور سچ کی بات ببانگ دہل کرسکتے ہیں تو پھر کس طرح آپ اس یکطرفہ مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں ؟ آپ کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر چاروں چینلز کے خلاف مظاہرہ کریں ، اس میں ہم بھِی آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے اور پوری دنیا میں جیو اور جنگ کے زریعے اس مظاہرے کو نمایاں بھی کریں گے ، لیکن معزرت کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر کسی ایک شخص کی ذاتی نفرت کو پورا کرنے کے لیے صرف ایک چینل جیو کے خلاف مظاہرے میں مجھ سمیت کوئِ بھی انصاف پسند جس میں ایمان کی حرارت باقی ہے شرکت نہیں کرسکے گا ۔
بہت ساری دعاوں کے ساتھ
عرفان صدیقی