ٹوکیو کے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے جیو ٹی وی کے خلاف مظاہرہ۔

ٹوکیو کے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے جیو ٹی وی کے خلاف مظاہرہ۔۔

سورس: پاکستانی  جے پی!.
جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے گروپ کی جانب سے جیو ٹی وی کی نشریات میں اہل بیت رسول (صلی علیہ وسلم) کی شان میں گستاخی کرنے والی قوالی پیش کئے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے، جمعہ 23 مئی کو ٹوکیو میں واقع سفارتخانہ پاکستان کے سامنے مظاہرہ کیا۔ قوالی کے اشعار بھی توہین اسلام پر مبنی ہیں، اوع اسے فلمایا بھی نہایت گستاخانہ انداز میں گیا ہے، جس پر ہر مسلمان کو افسوس بھی ہے اور غصہ بھی۔ اس پر احتجاج بھی فطری ہے۔
تاہم، حیرت انگیز طور پر احتجاج میں یہی توہین آمیز مواد نشر کرنے والے چار چینلوں میں سے صرف جیو ٹی وی کے خلاف یہ مظاہرہ کیا گیا۔ حتیٰ کہ احتجاجی مراسلے میں دیگر ٹی وی چینلوں کے نام بھی شامل کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
گستاخانہ مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلوں پر پاکستانی عوام کے ہر طبقے کو غصہ ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

گو کہ یہ تنازعہ فوج اور جیو کے درمیان نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اور توہین اسلام کرنے والے ٹی وی چینلوں کے درمیان ہے۔ لیکن ٹوکیو کے احتجاجی مظاہرے میں پاک فوج زندہ باد اور آئی ایس آئی زندہ باد کے کتبے بھی تھے اور نعرے بھی لگائے گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.