بشکریہ ؛پاکستانی جے پی : جاپان میں 70 سال بعد ڈینگی کیس۔ تین نوجوان یویوگی پارک (طوکیو) میں مچھروں کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس کا شکار۔
ہر سال کوئی 200 جاپانی شہری بیرون ملک مچھروں کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر ملک میں آتے ہیں۔
تاہم انہیں قرنطینہ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جاتا ہے، جس سے یہ وائرس اندرون ملک نہیں پھیلتا۔
لیکن اب 70 سال بعد 10 سے 30 سال تک کی عمر کے تین جاپانی نوجوان اندرون ملک مچھروں کے کاٹے جانے سے ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔
باور کیا جاتا ہے کہ بیرون ملک ڈینگی سے متاثر ہونے والے کسی شخص کو کاٹنے سے ڈینگی وائرس مقامی مچھروں میں منتقل ہوا ہوگا۔
یویوگی پارک کا وہ حصہ جہاں انہیں مچھروں نے کاٹا تھا، اسے تین روز تک سیل کرکے وہاں اسپرے کیا گیا۔
حکومت نے اب پارک کو محفوظ قرار دے دیا ہے، لیکن احتیاطاً جسم کو زیادہ سے زیادہ حصوں کو ڈھکنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں ڈینگی کو ڈینگو (Dengu Fever) کہا جاتا ہے۔