ہوائی جہازوں میں سمارٹ فونز اور جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کا فیصلہ

نیٹ سورس” طوکیو جہاز میں سمارٹ فون ٹیبلٹ اور دوسری الیکٹرونک مشینوں کے استعمال پر لگے قدغن کو جاپان نے سوموار کے روز سے ختم کر دیا ہے ۔
یورپ امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے بھی اس قدغن کو ختم کر دیا ہے کہ اب اپ اپنے برقی الات جہاز کے اڑان لیتے ہوئے یا کہ اترتے ہوئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
وزارت ٹرانسپورت نے بتایا ہے  کہ پسجنر لوگ اپنے برقی آلات کو  استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے اگر انہوں نے اپنے آلات کو “ فلائٹ موڈ “ میں کیا ہوا ہو گا۔
یعنی کہ پسنجر اب بھی فون کال کرنے یا کہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے قاصر ہوں گے ۔
یہ اصول پرانے ماڈل کے جہازوں پر لاگو نہیں ہو گا ۔ پرانی طرز کے جہازوں میں بیٹری والی مشینوں کے بند کرنا ہو گا ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.