نیٹ سورسز . دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار جاپان میں ڈینگی بخار ۔
اب تک کوئی بائیس لوگ اس بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔
سرکاری بیان کے مطابق اب تک ملنے والے سبھی مریضوں کے بخار کا تعلق ، ٹوکیو کے یویوگی پارک سے ملتا ہے ۔
توکیو کے اس پارک میں دنیا بھر سے سیاح اور مقامی لوگ تفریح کے لئے آتے ہیں ،۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس پارک میں کسی ڈینگی کے مریض کی آمد سے اس بخار کے وائیرس کو پارک کے مچھروں میں پنپنے کا موقع مل گیا ۔