جاپان کے ماہرین نے دوستانہ روبوٹ تیار کر لیا

اب تو روبوٹ بھی آپ کے بہترین دوست بن سکتے ہیں۔ جاپانی ماہرین نے فرینڈلی روبوٹ تیار کر لیا ہے۔اگر آپ کو دوست بنانے کا شوق ہو تو پھر تیار ہو جائیں۔ اب پلاسٹک اور لوہے کے روبوٹ سے بھی دوستی ممکن ہے۔ یہ آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے۔جاپان کی روبوٹکس کمپنی نے ایک ایسا جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف آپ سے باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دوستی جیسے عظیم جذبات سے بھی سرشار ہے۔Papperنامی یہ روبوٹ آپ سے مصافحہ کرنے کے علاوہ آپ کے کام کاج میں بھی ہاتھ بٹائے گا۔میوزک بجتے ہی رقص کرنے میں بھی آپ کا ساتھ دیگا۔ اب تو جدید مشینیں اور روبوٹ جذبات سے عاری نہیں رہےبلکہ انسانی ذہانت کی بدولت ان کے اندر بھی جذبات بھر دئے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.