تحریکِ انصاف کا تویاما کین میں ہونے والا جلسہ کامیاب ثابت ہوا

معروف سماجی شخصیت معازٹیپواور عوان شاہد ،نوید امین (المعروف ٹیپو برادران) جو پاکستان تحریک انصاف جاپان کے مرکزی رہنما بھی ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تویاما کیں میں تحریکِ انصاف کا جلسہ جاپان کی فضا میں ایک مثال چھوڑ گیا اور یہ جلسہ بہت کامیاب اور مثالی ثابت ہوا۔ یہ جلسہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے مستقبل میں باعثِ تقلید ہو گا۔ جاپان میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کو عون شاہد نے دبئی سے کامیاب فنکشن کی مبارک باد دی اور کہا کہ جاپان کی تاریخ میں ہمیشہ عمران خان کے ٹائیگرزکے اس جلسے کے نظم و نسق اور حب الوطنی کے مظاہرے کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس آئندہ بھی ہونے چاہیئں تاکہ اس قسم کی مجالس سے کمیونٹی میں سیاسی سمجھ بوجھ بڑھانے اور باہمی روابط بڑھانے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.