جاپان کی نئی ایجاد یہ ہے کہ ایسےروبوٹس متعارف کروا دئے گئے ہیں جو چیئر لیڈر روبوٹس کہلاتے ہیں۔مختلف رنگوں سے مزین یہ روبوٹس جاپان کی ایسی نئی ایجاد ہے جو آئندہ نسل کو متاثر کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ یہ بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دلچسپی میں مزید اضافہ ہو۔ان روبوٹس میں 4 سلنسر لگائے گئےہیں اور 5 الٹراسائونڈ مائکرو فونزبھی، جو اشیاء کا کھوج لگاتے ہیں۔ان کی اپنی موسیقی، اپنا رقص اور اپنا انداز ہے۔ یہ سارا کمال ایک بال پر ہے کہ پردہ اٹھا اور 10 ننھی ننھی چیئر لیڈرز ایک بال پر کمال دکھانے سامنے آ جاتی ہیں۔