جاپان میں آج 14 دسمبر بروز اتوار عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ایوان کی 475 سیٹوں پر 1191 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔جاپان کی سیاسی جماعتوں کے رہنما اور امیدواروں نے اتوار کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اپیلیں کیں۔
پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی 475 سیٹوں کیلئے 1191 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ 295 نئے اراکین کو واحد نشست والے حلقوں سے اور 180 کو متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت منتخب کیا جائیگا۔ 12 روز کی انتخابی مہم کے سرکاری دورانیئے کا ہفتہ آخری دن تھا۔
امیدواروں اور پارٹی کے رہنمائوں نے ووٹروں سے سڑکوں اور ریلوے سٹیشنوں جیسی مصروف جگہوں پر اپیل کی۔ جاپان بھر میں الیکشن کمیشن کے سرکاری عہدے داران بھی پولنگ سٹیشنوں کے قیام کی تیاریوں میں مصروف رہے۔