جاپان کا گائوں جہاں انسانوں کی نسبت گُڈے زیادہ آباد ہیں۔

جاپان کے گائوں ناگورو میں یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہےکہ یہاں انسان تو کم وبیش نظر آتے ہیں لیکن سکولوں،بازاروں، گلیوں اور کھیتوںمیں ہرکہیں انسانی جسامت کیطرح کےگُڈے اور گڑیاں نظر آتی ہیں۔ یہاں چوراہے میں ننھی ننھی گڑیاں کسی بزرگ گڑیا سے کہانیاں سنتی نظر آتی ہیں تو کہیں کھیتوں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ مقامی سکول کےکلاس رومزمیں کپڑے اور اون کےبنے اساتذہ اور اسی طرح کےننھےمنے طلباء اور طالبات بھی ملیں گی۔ 65 سالہ خاتون سوکومی آیا نو نے یہ دلچسپ کام 13 سال کی محنت سے کیا ہے۔کچھ بزرگ دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں اور گائوں کے لوگوں کی اکثریت شہروں میں چلی گئی ہے۔ جب خاتون کوگائوں سوناسونا محسوس ہوا تو انہوں نے ہر چلےجانے والے کی جگہ ایک گُڈا یا گڑیا بنائی اور انکی شکل و صورت و لباس بھی اُن جانے والوں کی طرح کا بنایا۔ اس وقت گائوں میں کل 35 افراد اور سینکڑوں گڈے گڑیاں ہیں۔ سیاحوں کے لئےمذکورہ گائوں انتہائی دلچسپ جگہ ہے۔ ہرگزرنےوالا ان سے ضرور ملکر جاتا ہے۔جاپان میں شہروں کی طرف ہجرت اور مسلسل کم ہوتی آبادی کیوجہ سے گائوں انسانوں سے خالی ہوتے جا رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.