جاپان کی پارلیمان زیریں کی 475 نشستوں کےلئےگزشتہ روز منعقد ہونے والے انتخابات کے اب تک کےنتائج اس طرح ہیں۔475 میں سے 351 کا نتیجہ آ چکا ہے۔ جس کےمطابق حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 236 نشستیں حاصل کیں۔ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ڈیموکریٹک پاٹی نے 39 نشستیں حاصل کیں۔ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں میں کومےپارٹی نے28، کمیونسٹ پارٹی نے 13 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابات میں شامل دوسری چھوٹی جماعتوں نے مجموعی طور پر اب تک 35 نشستیں حاصل کی ہیں۔