جاپان میں دوہزار سات کے دوران اور اس کے بعد شاکن لگنے والی گاڑی پر ریسائیکل کی رقم جمع کروانے کی شرط ہے ۔
یہ رقم اس لئے جمع کروائی جاتی کہ جب ٖ صارف اس گاڑی کو استعمال کر کے چھوڑ دے گا تو ؟
اس گاڑی کو ریسائکل کرنے والے کارخانے داروں کو گاڑی میں موجود وہ میٹل یا مواد جو کہ قابل استعمال نہیں ہو گا اس کو ٹھکانے لگانے کے لئے یا کہ اس مواد کو قابل استعمال بنانے کے لئے
جو رقم خرچ ہو گی وہ رقم گاڑی کا صارف پہلے ہی ادا کر کے جمع کرا دے گا ،۔
جاپان سے گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا کام کرنے والے لوگ جانتے ہیں کہ ،جاپان میں گاڑیوں کے کچرے کو ٹھکانے لگانے پر آنے والی لاگت ، گاڑی کے پہلے صارف کو پہلے دن ہی ادا کرنی ہوتی ہے ۔
ریسائیکل کے لئے جمع کروائی گئی رقم نہ تو کسی چیز کی خریداری پر کی ادائیگی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی سروس کی ادائگی
یہ رقم ریسائکل سسٹم کے ادارے کے پاس ایک امانت کے طور پر جمع رہتی ہے ،۔جس پر سود لگتا رہتا ہے اور رقم بڑھتی رہتی ہے ۔
جو کہ ریسائکل سسٹم کا ادارہ اس شخص یا کمپنی کو دینے کا ذمہ دار ہوتا ہے جو فرد یا کمپنی آکر میں گاڑی کے کوڑے کو ٹھکانے لگاتی ہے ،۔
یہ فرد یا کمپنی ریسایکل کی ساری رقم بھی حاصل کر سکتی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ائیر کنڈیشن کی گیس کی مد میں کوئی ایک فرد اور ائربیگ کی مد میں کوئی دوسرا اور کچرے کی مد میں کوئی تیسرا
فرد یا کمپنی بھی ہو سکتی ہے ،۔
گاڑی چاہے ، کتنے ہی سال بعد کیوں نہ ریسائیکل ہو ، اس پر اٹھنے والے خرچےکی رقم ! ری سائیکل سسٹم کے منظم ادارے کے پاس رکھوا دی جاتی ہے ۔
جس پر کہ جاپان کے نظام کے مطابق سود لگتا رہتا ہے ۔
اور یہ سود بمع اصل رقم کے اس شخص یا کمپنی کو ادا کر دیا جاتا ہے جو گاڑی کے کچرے کو ٹھکانے لگا کر کاغذی ثبوتوں کے ساتھ ری سائکل سسٹم والوں سے تقاضا کرتا یا کرتی ہے ۔
اگر کوئی کاڑیون کا ایکسپوٹر پوری گاڑی ایکسپورٹ کر دیتا ہے تو ، جاپان کے قانوں میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے گاڑی کو کوڑے سمیت ٹھکانے لگا دیا ہے ،۔
اس لئے اس فرد یا ادارے کو ری سائیکل کی پوری رقم اور اس پر لگنے والے سود سمیت اس فرد یا کمپنی کو ادا کر دی جاتی ہے ،۔
اگر اپ کے مذہب میں سود حرام ہے ، اور اپ لاعلمی میں ری سائکل کی رقم پر ملنے والے اس سود سے ، لاعلم ہیں تو یہ پوسٹ اپ باتصویر اس سود کی رقم کی اخذ کرنے کا طریقہ بتائے گی ۔
اپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے ری سائیکل والوں کے سسٹم ہوم پیج پر ایکسس لے لیں ۔
http://www.jars.gr.jp/index.html
اس پیج پر “ٹول” کے مارک والے لنک پر کلک کریں۔
اگلی وینڈو پر تیروں کے دئیے گئے نشانات کے مطابق کلک کر کے لوگ ان وینڈو پر ایکسس کریں ۔
لوگ ان وینڈو اس شکل کی ہے ،یہاں اپنا کوڈ اور پاس روڈ ڈال کر لوگ ان کر لیں ۔
لوگ ان ہونے پر کچھ اس شکل کی وینڈو کھلے کی جہاں سے اپ ایک اعشاریہ تین کے لنک پر کلک کرلیں ۔
اگلی وینڈو کچھ اس شکل کی ہو گی ، جہاں سے ماہانہ کی بنیاد کر وصول کئے گئے سود کی رقم کو اخذ کر سکتے ہیں ۔ یہاں سے مطلوبہ مہینہ اور سال سلیکٹ کر لیں ۔
یہاں اپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس مہینے گاڑیون یکی تعدا کیا تھی ، کس گاڑی پر کتنی رقم ری سائیکل کی تھی اور اس پر کتنا سود لگا کر ، اس ٹوٹل رقم سے ری سائیکل سسٹ کے چارج منہا کر کے اپ کو کتنی رقم ادا کی گئی ہے ۔