سونی کے وائیو موبائل فون کے مارکیٹ میں لانچ ہونے کی یہ خبر کوئی نئی خبر نہیں ہے ۔
سونی نے پچھلے سال دسمبر میں اس فون کو مارکیٹ میں لانے کا عندیہ دیا تھا ، لیکن یہ خبر کرسمس کی گہما گہمی میں کہیں اداس سی پڑی رہ گئی ۔
بحرحال اب مارچ کے دوسرے ہفتے میں یہ فون مارکیٹ میں لانچ کیا جا رہا ہے ،۔
سونی کے وائیو کی روایت رہی ہے کہ کوئی منفرد چیز متعارف کرواتی ہے ۔
جاپان کی مارکیٹ میں جہاں اس وقت غیر جاپانی فون چھائے ہوئے ہیں ، وائیو کے انے سے مارکیٹ کا رنگ بدلتا نظر آتا ہے ۔