جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے اس قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت جاپان کی فوج کو بیرون ملک زیادہ موثر کردار ادا کرنے کی اجازت ہو گئی ہے۔
اس قانون کے تحت دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار جاپانی افواج کو غیر ملکی سرزمین پر جنگ لڑنے کی اجازت دی ہو گی۔
جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کاموقف ہے کہ فوج کا زیادہ موثر کردار، جاپان کو چین سمیت دیگر علاقائی خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔
جاپان میں فوج کے کردار کو بڑھانے کے لیے یہ قانون سازی ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب چین، جاپان کے جزیروں کو اپنی ملکیت بتا کر قبضے کی کوشش میں ہے۔
ب آٹھ متنازع غیر آٓباد جزیروں کا کل رقبہ سات کلومیٹر ہے۔
یہ جزائر بہت اہم جہازی راستوں کے قریب ہیں اور یہاں کے پانیوں میں مچھلیاں بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں۔
جاپان کی ملیکیت اور جاپان کے قبضے کے ان جزائر کے متعلق چین کہتا ہے کہ قدیم وقتوں سے یہ جزائر اس کی ملکیت رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تائیوان بھی ان پر اپنا حق جتاتا ہے۔