جاپانیوں کی لمبی عمر کی شرح میں اس سال ریکارڈ بڑھوتی ہوئی ہے۔

ٹوکیو (نیٹ سورسز) : جاپان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق  سال دوہزار چودہ میں جاپانی مردوں اور عورتوں کی عمر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
جاپان میں مردوں کی اوسط عمر  اسی اعشاریہ پانچ (80.5) سال ہے جبکہ عورتوں کی اوسط عمر  چھیاسی اعشاریہ آٹھ تین  (86.83) ہے ۔ جاپان کے فُجی ٹیلی وژن کے مطابق دونوں گروپوں ( عورت اور مرد) کی عمروں میں دوہزار تیرہ کے مقابلے میں اضافہ پایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ جاپان زیادہ عمر پانے والی اقوام میں تیسرے نمبر ہے ۔
ہانگ کانگ اور آئیس لینڈ کے لوگ جاپان سے لمبی عمر پاتے ہیں ۔
جبکہ  جاپان کی عورتوں کی عمر دنیا میں  کسی بھی قوم کی عورتوں سے لمبی ہوتی ہے ۔
ہانگ کانگ اور سپین کی عورتیں جاپانی خواتین  کے بعد لمبی عمر کی ہوتی ہیں ۔
جاپان کی وزارت صحت کا خیال ہے کہ میڈیکل کی سائینس میں  تکنیکی مہارت کی بڑہوتری کی وجہ سے دوہزار جودہ میں جاپانی مردوں اور عورتوں کی عمروں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.