فوکوشیما کے تباھ حال ایٹمی ری ایکٹر کی صفائی میں ایک اہم قدم ۔

ایتا کورا( نیٹ سورسز) ؛ جاپان میں تسونامی سے تباھ ہو جانے والے ایٹمی ری ایکٹر  فوکوشیما ایٹمی ری ایکٹر کے اپریٹر نے بتایا ہے کہ ، تباھ حال ایٹمی ری ایکٹر سے بیس ٹن ملبہ ہٹا کر تلف کیا گیا ہے ۔
ٹوکیو الیکٹرک کمپنی  نے بتایا ہے کہ ۔ کئی ماھ کی پلاننگ کے بعد ایک دیو ہیکل کرین کو استعمال کرتے ہوئے اتوار کے روز یہ کام کیا گیا ہے ۔
فیول ہنڈلنگ مشین جو کہ ایٹمی ری ایکٹرز کا ایک بنیادی   حصہ ہوتا ہے ۔ یہ حصہ تسونامی  کی وجہ سے کولننگ سسٹم کی تباہی کی بنا پر پگھل کر بہہ گیا تھا ۔
جس کی وجہ سے  فضا میں تابکاری پھیل گئی تھی ۔
امید کی جاتی ہے کہ دوہزار اکیس تک اس  ایٹمی ری ایکٹر کی صفائی کا کام مکمل ہو جائے گا ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.