ایتاکورا (نیٹسورسز):ٹوکیو کی ایک لیبارٹری پہلی بار مہلک ترین وائرسز پر تحقیق کے کام کر اگے بڑھانے کے لئے کام شروع کر رہی ہے ۔
منگل کے روز ترجمان نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی سالہاسال کی مخالفت کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو رہا تھا ۔
یاد رہے کہ جاپان جو کہ لیول فور بائیوسیفٹی کی کوئی لیبارٹری نہیں چلا رہا تھا جبکہ ترقی یافتہ مماک میں لیول فور بائوسیفٹی کی کوئی چالیس لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ۔
جن میں سے زیادہ تر امریکہ کے (سی ڈی سی ) سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے تہت چل رہی ہیں ،۔
ٹوکیو میں یہ لیبارٹری انیس سو اکیاسی میں بنائی گئی تھی ، لیکن اڑوس پڑوس کی ابادی نے اس کی مخالفت کی تھی کہ اس لیبارٹری کے کام کرنے سے سکول کے نزدیک کی ابادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
اس لیبارٹری کے قیام سے جاپان اب ایبلولا اور اس جیسے دیگر مہلک وائرس پر تحقیق کر نے کے قابل ہو جائے گا ،۔