جاپان میں گرمی کی شدید لہر ، دس ہزار سے زیادہ افراد لو لگنے کا شکار۔

ایتاکورا( نیٹ سورسز): منگل کے روز جاپان کے فائر برگیڈ کے ترجمان کے مطابق  اس ایک ہفتے میں گیارہ ہزار چھ سو بہتر افراد کو لو لگنے کی علامات کے تحت  ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ستائیس جولائی سے دو آگست کے دوران  اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گرمی کی شکایت پر ہسپتال لے جانے کے یہ واقعات جاپان کی تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں ۔
لوگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد پچیس افراد بتائی گئی ہے ۔ جبکہ صرف ٹوکیو میں ایک ہزار پچانوے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، اس کے بعد دوسرے نمبر پر آئیچی کین میں نو سو اینانوے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  گرمی کی یہ لہر اگلے ہفتے میں بھی جاری رہے گی ،۔
محکمہ صحت  نے ہدایت جاری کی ہے کہ گرمی سے احتیاط کریں خاص طور پر بوڑھے لوگ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور ائیر کنڈیشن  چلا کر رکھیں ۔
یاد رہے کہ پچھلے سال گرمیوں کے پورے سیزن میں کوئی پچاس ہزار لوگ ہسپتال منتقل کئے گئے تھے  ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.