ایتاکورا ( نیٹ سورسز) : جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ٹورزم نے بتایا ہے کہ جاپان کے ائیرپورٹس پر “ فل باڈی “ سکیورٹی سکینرز لگائے جائیں گے ، ان سکینرز کی تنصیب کا کام اکتوبر سے شروع ہو جائے گا ،۔
پہلے پہلے یہ سکینرز ، ناریتا ، ہانیدا اور کانسائی ائیرپورٹس پر لگائے جائیں گے ، دوہزار بیس تک جاپان کے سبھی ائیرپورٹس یہ سکینر کام کر رہے ہوں گے ۔
دوہزار بیس ، اولمپک گیمز کا سال ہے ، اس سال یہ گیمز ٹوکیو میں منعقد ہوں گی ، اولمپک گیمیز کی سکیورٹی کے لئے یہ سکینرز ضروری خیال کئے جا رہے ہیں ۔
ان سکینرز سے انسانی جسم کے ساتھ چپکا کر اسلحہ یا دیگر نشہ آور اور خطرناک اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کا انتظام کیا جائے گا ،۔
یاد رہے ، یہ فل باڈی سکینرز دوہزار دس میں جب تجرباتی طور پر لگائے گئے تھے تو ان پر اعتراض ہوا تھا کہ فل باڈی سکینرز میں انسانی جسم کی ساخت بہت واضع نظر اتی ہے جو کہ لوگوں کے لئے شرم ناک بات ہو سکتی ہے ۔
نئے سکینرز میں موڈیفکیشنز کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان نئے سکینرز میں انسانی جسم کی ساخت واضع نہیں ہوا کرئے گی ۔
1 comment for “جاپان کے ائیر پورٹس پر نئے سیکورٹی سکینرز لگائے جائیں گے ۔”