جاپانی حکومت کا اولمپک وزٹروں کی سہولت کے لئے ایک آہم پروجیکٹ ۔

اتیاکورا( نیٹ سورسز):توکیو کی شہری حکومت  ،سمارٹ فونز اور کمپیوٹر  کی ایک اپلیکیشن کی ڈولپمنٹ پر کام کر رہی ہے  ۔
ملٹی لینگویج ٹرانسلیٹر  ، یہ اپلی  شروع میں ایمبولینس اور فائر برگیڈ  کے عملے کے لئے جاری کی جائے گی ۔
دوہزار بیس میں  ٹوکیو میں اولمپک گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے  ۔
جس میں لاکھوں شائقین کی جاپان آمد کی امید کی جا رہی ہے  ۔
یہ ایپلی  دوہزار انیس کے مالی سال سے ایمبولینس میں کام شروع کردے گی ۔ شروع میں یہ اپلی  انگلش ، چینی اور کورین زبانوں کو جاپانی میں اور جاپانی زبان کو  ان زبانوں کی ترانسلیٹ کرنے کے قابل ہو گی ۔
بعد میں دیگر زبانوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
اس ایپلی کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ جب ایمبولنس کے عملے کا کوئی فرد جاپانی زبان میں  الفاظ ادا  کرئے گا تو یہ ایپلی  منتخب کی گئی زبان میں  بول کر مریض کو بتائے گی ، اور اسی طرح اس کے الٹ جب غیر ملکی مریض کورین ، چینی یا انگریزی میں بات کرئے کا تو  یہ ایپلی اس کو جاہانی میں منتقل کر کے سنائے گی ۔
آواز کے ساتھ ساتھ تحریر  بھی سکرین پر ظاہر ہو گی ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.