کازو نیٹ سورسز : دس ستمر کو موسلادار بارشوں کی وجہ سے ابارکی کین میں جوسو شہر کے کینوگاوا کا بند ٹوٹ گیا تھا ، جس سے سینکڑوں گھر زیر آب گئے تھے ،۔
جاپان میں ستبر بیس سے چوبیس تک سلور ویک کی چھٹیاں ہیں ، ان چھٹیوں میں جوسو شہر کے متاثرین کی بحالی کے لئے ہزاروں لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں ،۔
مدد کے لئے پہنچنے والے اپنے ساتھ بیلچے ٹینٹ اور دیگر آلات لے کر آ رہے ہیں ۔
جن سے یہ لوگ جوسو شہر کے لوگون کے گھروں میں سے ملبہ نکالنے اور صفائی کرنے میں مدد کریں گے ۔
جوسو شہر کی انتظامیہ کی طرف سے جے آر کے اسٹیشن سے منی بسیں چلائی گئی ہیں جو کہ ان مدد گار لوگون کو مخلتف گھروں تک پہنچا رہی ہیں تاکہ یہ لوگ بحالی کا کام کر سکیں ۔
کرین لگے بڑے سے ٹرک پر پانی کے ٹینک لادھے ،ابارکی کے شہر کوگا سے آئے ہوئے ایک صاحب کانائی سان ۔
ہزار ہزار لیٹر کے پانی کے ٹینک لوگون کے گھروں میں اتار رہے تھے ۔
کانائی سان نے بتایا کہ وہ خوش قسمت لوگ جن کے گھر پانی میں بہنے سے تو بچ گئے ہیں لیکن واٹر سپلائی کے منقطع ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں ، ان کے گھروں میں ہزار ہزار لیٹر کے یہ ٹینک پہنچا کر اپنی حد تک بحالی میں مدد کر رہے ہیں ۔
یاد رہے مدد کے لئے آنے والے یہ لوگ مفت مدد کرتے ہیں ۔
اپنا کھانا ساتھ لا کر ، اپنے اوزاروں سے لوگوں کی بحالی کا کام کرنے والے ان لوگون کو “ والنٹئیر “ کہتے ہیں ۔