باسٹھ (62)سالہ شخص اپنے باپ پر قاتلہ حملے کے جرم میں گرفتار ۔

کازو نیٹسورسز: ناگانو کین کے کوماگانے شہر میں پولیس  نے ایک باسٹھ سالہ  کو ارادہ قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے ۔
باسٹھ سالہ آکاہانے  نامی ملزم نے اپنے 89 سالہ باپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ۔
آکاہانے کے پڑوسیوں کے مطابق  اکاہانے ریٹائیر زندگی گزار رہے ، اس کا باپ جو کہ بڑھاپے کی علالت سے بستر پر پڑا رہتا ہے ،۔
واقعات کے مطابق  23 ستمبر کی صبح  تین بجے آکاہانے نے  پولیس کو فون کیا کہ اس نے اپنے 89 سالہ بات کو  سوتے میں  سانس بند کر کے قتل کر دیا ہے ۔
ملزم کی فون کال پر پولیس فوراً ہی  موقع واردات پر پہنچ گئی ، جہاں پولیس والوں نے دیکھا کہ اکاہانے کا بوڑھا باپ سانس لے رہا ہے ،۔
آکاہانے کے بوڑھے بات کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا
جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔