سفارت خانہ پاکستان جاپان سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے متعلق چند سوالات
1.جب مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجرا کی حتمی تاریخ کا پتہ نہیں تھا تو سفارت خانہ نے 14 اگست کو اس کا اعلان کیوں گیا؟
2 30نومبر سے موجودہ پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کئے جا سکیں گے ۔ اگر 30 نومبر کے بعد بھی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا نہ ہو سکا اسے میں سفارت خانہ کیا اقدام اٹھانے جا رہا ہے
3-جاپان میں 10 ہزار کے قریب پاکستانی آباد ہیں جن میں سے 80 فیصد کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہیں ان حالات میں نئے پاسپورٹ کے اجرا میں سفارت خانہ کو کیا مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور کیا حکمتِ عملی بنائی گئی ہے
4- نئےریدایبل پاسپورٹ کی اجرا میں کتنا وقت درکار ہو گا
5-وہ لوگ جو کسی امرجنسی میں پاکستان جانا چائیں گے30نومبر کے بعدان کےلئے کیا متبادل سوچا گیا ہے ؟
6-وہ لوگ جن کے قومی شناختی کارڈ اکسپائر ہو گئے ہیں اور انھیں اون لائن نیا کارڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ان کے نئے ریڈایبل پاسپورٹ کے اجرا کے لئے سفارت خانہ نے کیا سوچا ہے
7-کیا سفارت خانہ پاکستان جاپان یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی نوٹیفیکیشن سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر لگا کر اپنی زمہ داری پوری کر دی ہےاور وہ پوری کمیونٹی تک پہنچ گیا ہے؟
8-کیا سفارت خانہ کی یہ اخلاقی زمہ داری نہیں ہے کہ اگر کسی کام میں کوئی دیر ہو رہی ہے تو وہ کمیونٹی کو اعتماد میں لے
ہمارا مقصدسفارت خانہ کو مشکل میں ڈالنا نہیں بلکہ ان کی مشکلات کو آسان کرنا ہے جس کے لئے سفارت خانہ کا کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہنا بڑا لازمی ہے –
شکریہ کے ساتھ – راشد صمد خان