بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔
ماضی کے مجرم آج کے ہیرو  بھی بن سکتے ہیں ،۔
ٹوکیو سے شمال مشرق میں کوئی چالیس کلو میٹر کی دوری پر واقع قصبے انزائی  نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ  دوسری جنگ عظیم میں بی ٹویٹنی نائین بمبار کے پائلٹ   اس قصبے کے لوگوں نے ایک ہیرو کی طرح ویلکم کہا ،۔
چھیانوے سالہ  سکاٹ ڈاؤنگ    دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج کے بی ٹوینٹی نائیں بمبار جہاز کے عملے کا ایک رکن تھا ۔
ستر سال پہلے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے مہینے   چیبا کین کے اس قصبے میں جاپانی کی شاہی فوج نے اس کے جہاز کو مار گرایا تھا  ۔
عملے کے گیارہ ارکان مارے گئے تھے ۔
ٹیکساس امریکہ کا باشندہ ڈاؤنگ زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا ،
جنگ کے خاتمے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے میں ڈاؤنگ کو رہائی نصیب ہوئی تھی  ،
96 سال کی عمر میں 70 سال بعد اب جب ڈاؤنغگ اس قصبے کی سیر کو آیا تو اس کو ویلکم کرنے والوں میں  اس شخص کا بیٹا بھی شامل تھا  جو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے سکاٹ ڈاؤنگ کے جہاز کے گرنے سے مر گیا تھا
اور اس شخس کا بیٹا بھی شامل تھا  ، جس نے سکاٹ ڈاؤنگ کو پکڑ کر جاپان کی شاہی فوج کے حوالے کیا تھا ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.